پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا

لندن۔پرتگال نے ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں پرتگالی ٹیم نے پینالٹی شوٹ آؤٹ میں دفاعی چیمپئن اسپین کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں نے 2،2 گول اسکور کیے، اور اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس کے ذریعے ہوا۔

تیسرے نمبر کے مقابلے میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 2-0 سے زیر کر لیا۔ اس میچ میں فرانس کے اسٹار کھلاڑی کلیان امباپے (Kylian Mbappe) نے اپنا 50 واں بین الاقوامی گول مکمل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں