اسلام آباد ۔ملک کے دفاع کو ڈیجیٹل سطح پر مضبوط بنانے کے لیے قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے “دی وائر وارفیئر” کے عنوان سے تربیتی عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد سائبر محافظوں کی تیاری ہے۔
سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) کی ایک اہم کانفرنس 24 جون کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس میں سائبر سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔
تربیتی سیشن کا مرکزی نکتہ ہوگا: ’’فائر وال سے آگے: سیکھیں، محفوظ کریں، دفاع کریں‘‘۔ کانفرنس سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سرٹ ڈاکٹر حیدر عباس اہم خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں ملک گیر سطح پر سائبر صلاحیتوں کی بہتری، مقامی ماہرین کی تربیت، ریاستی اور غیر ریاستی سائبر خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی، اور عالمی سائبر سیکیورٹی معیار کے مطابق سائبر وارفیئر کی تیاری پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔