جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: آئینی بنچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع

اسلام آباد میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف عدالتی امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جسٹس امین الدین خان سمیت دیگر آئینی بینچز کی مدت میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد آئینی نوعیت کے اہم مقدمات کو تسلسل کے ساتھ نمٹانا ہے۔

اجلاس میں عدالتی نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور زیر التوا مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں