ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی 2025 کی قیمت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔جون 2025 میں ہونڈا پاکستان نے اپنی مشہور سیڈان ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔یہ اضافہ ان افراد کے لیے اہم ہے جو ایک پریمیم، فیچرز سے بھرپور گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔

اپڈیٹ کے مطابق ہونڈا سٹی 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی کی نئی قیمت 5,849,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ قیمت ایکس فیکٹری ہے، جس میں رجسٹریشن، ٹیکسز اور فائل چارجز شامل نہیں۔

کمپنی کے مطابق قیمت میں یہ اضافہ ڈالر ریٹ میں تبدیلی، امپورٹ کاسٹ اور پارٹس کی مہنگائی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔کمپنی کا مؤقف ہے کہ کوالٹی برقرار رکھتے ہوئے لاگت کو سنبھالنا مشکل ہوگیا ہے۔

ہونڈا سٹی ایسپائر میں 1.5 ایل آئی وی ٹیک انجن،سی وی ٹی گیئر باکس،ایل ای ڈی اور ڈی آر ایل ایس، 15 الائے رم اور اسٹیئرنگ کنٹرولز موجود ہیں۔اس کے علاوہ گاڑی میں ڈوئل ایئر بیگز، اے بی ایس، پاور ونڈوز اور ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ بھی شامل ہے۔

عام طور پر شہر میں 12 سے 14 کلومیٹر فی لیٹر جب کہ ہائی وے پر 16 سے 18 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج فراہم کرتی ہے۔سی وی ٹی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ڈرائیونگ اسموتھ اور مؤثر رہتی ہے۔

صارفین کیلئے یہ گاڑی بہترین ہے جو پریمیم سیڈان، جدید سہولیات اور بہتر ایندھن بچت کی تلاش میں ہیں۔کارپوریٹ، فیملی اور لانگ روٹ یوزرز کے لیے یہ بہترین آپشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں