اسلام آباد۔نئے مالی سال کے بجٹ 2025-26 کے بعد ہیول گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتیں جاری کردی گئی ہیں۔
نئے بجٹ میں 1300 سی سی سے 1800 سی سی انجن کی گنجائش رکھنے والی گاڑیوں پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے جی ایس ٹی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔
چینی ایس یو وی ساز کمپنی ہیول، جو پاکستان میں متعدد ماڈلز پیش کر رہی ہے، اس ٹیکس میں اضافے سے براہ راست متاثر ہوئی ہے۔
کمپنی کی پیٹرول، ہائبرڈ اور ڈیزل گاڑیوں کی قیمتوں میں نیا اضافہ درج ذیل ہے۔
مشہور ایس یو وی ماڈلز کی قیمتوں میں 2025-26 کے بجٹ میں عائد کردہ 2 فیصد اضافی ٹیکس کے باعث نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس طرح ہیول جولین1.5 ٹی پیٹرول ویرینٹ کی پرانی قیمت 79 لاکھ 49 ہزار روپے تھی جو اب تقریباً 81 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔جبکہ ہیول جولین ایچ ای وی (ہائبرڈ) کی قیمت 92 لاکھ 95 ہزار روپے سے بڑھ کر اب تقریباً 94 لاکھ 81 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ہیول ایچ 6 1.5 ٹی پیٹرول ویرینٹ کی قیمت پہلے 90 لاکھ 99 ہزار روپے تھی جو نئے ٹیکس کے بعد بڑھ کر تقریباً 92 لاکھ 80 ہزار 980 روپے ہوگئی ہے۔اس طرح ہیول ایچ 6، 2.0ٹی اے ڈبلیو ڈی جو آل وہیل ڈرائیو پیٹرول ماڈل ہے کی قیمت 1 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے بڑھ کر اب تقریباً 1 کروڑ 6 لاکھ 57 ہزار 980 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ ہیول ایچ 6 ایچ ای وی (ہائبرڈ ماڈل) کی قیمت 1 کروڑ 17 لاکھ 49 ہزار روپے تھی جو اب 1 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 980 روپے ہوگئی ہے۔اس طرح ہیول ایچ 9 (2.0ایل ڈیزل) جو ایک لگژری ڈیزل SUV ہے، اس کی پرانی قیمت 1.5 کروڑ سے 1.8 کروڑ روپے کے درمیان تھی اور اب یہ تقریباً 1.53 کروڑ سے 1.836 کروڑ روپے کے درمیان ہوچکی ہے۔