ہونڈا سی ڈی 70 صرف 6 ہزار 448 روپے ماہانہ قسط پر حاصل کریں

اسلام آباد۔ – بغیر سود کے صرف 6,448 روپے ماہانہ کی ادائیگی پر نئی ہونڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل خریدنے کی سہولت دستیاب ہے۔ یہ پیشکش پورے ملک میں قابل رسائی ہے اور اس کا اطلاق 30 جون 2025 تک ہوگا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

مشہور موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 اب سہل ماہانہ اقساط پر فراہم کی جا رہی ہے، جن کا آغاز صرف 6 ہزار 448 روپے سے ہوتا ہے، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابتدائی 3 اور 6 ماہ کے منصوبوں پر کسی قسم کا سود نہیں لیا جا رہا۔

اس آفر کے تحت صارفین کو قسطوں کی لچکدار مدت دی جا رہی ہے، جو کہ 3 ماہ سے لے کر 48 ماہ تک محیط ہے، اور موٹر سائیکل کو مقامی ڈیلرشپ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 کی مکمل قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے جبکہ قسطوں کا دورانیہ 3 سے 48 ماہ کے درمیان رکھا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ 3 ماہ کے منصوبے پر کوئی اضافی منافع نہیں لیا جائے گا۔

ہونڈا سی ڈی 70 قسطوں پر خریدنے کے لیے کئی ادائیگی کے طریقے دستیاب ہیں۔ اگر آپ 3 ماہ کا منصوبہ منتخب کرتے ہیں، تو آپ کو ہر ماہ 52 ہزار 633 روپے ادا کرنے ہوں گے، جس پر کوئی منافع لاگو نہیں ہوگا۔

اگر آپ 12 ماہ کی قسطوں کا پلان اختیار کرتے ہیں تو ماہانہ ادائیگی 16 ہزار 316 روپے ہوگی، جبکہ 24 ماہ کے لیے یہ رقم 9 ہزار 737 روپے ہوگی۔

اگر آپ طویل مدت کی اسکیم یعنی 36 ماہ کا انتخاب کرتے ہیں تو ماہانہ قسط گھٹ کر 7 ہزار 544 روپے رہ جائے گی، اور 48 ماہ کے پلان کے لیے سب سے کم ماہانہ قسط صرف 6 ہزار 448 روپے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں