کیا پیکانٹو 2025 کی قیمت میں حیران کن اضافہ

اسلام آباد – ’’کیا‘‘ کمپنی نے اپنی مشہور ہچ بیک گاڑی پیکانٹو اے ٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اب کیا پیکانٹو اے ٹی کی نئی ایکس فیکٹری قیمت 39 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ پچھلی قیمت سے 90 ہزار روپے زیادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق ڈالر کی قدر میں تبدیلی، درآمدی عوامل اور پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے قیمت بڑھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔

تاہم وہ صارفین جنہوں نے یکم مئی سے پہلے گاڑی کی بکنگ مکمل کر لی تھی اور مکمل ادائیگی کر دی تھی، انہیں 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی پرانی قیمت پر ہی گاڑی فراہم کی جائے گی۔

پیکانٹو اے ٹی میں 998 سی سی کا انجن، آٹومیٹک گیئر سسٹم، 2 ایئر بیگز، اے بی ایس بریکس اور پاور ونڈوز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

یہ گاڑی شہری علاقوں میں فی لیٹر تقریباً 12 سے 15 کلومیٹر کا ایندھن مائلیج دیتی ہے، جو کہ اس کیٹیگری میں ایک مناسب اوسط تصور کی جاتی ہے۔

اگر آپ ایک اسٹائلش، مکمل خصوصیات والی اور شہری سڑکوں کے لیے موزوں آٹومیٹک کمپیکٹ کار کی تلاش میں ہیں، تو کیا پیکانٹو اے ٹی 2025 ایک اچھی چوائس ثابت ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں