پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی

کراچی۔ پاکستان میں مئی 2025 کے دوران آٹو فنانسنگ کا حجم بڑھ کر 271 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ملک میں آٹو فنانسنگ کے شعبے نے ایک مرتبہ پھر مثبت رجحان ظاہر کیا ہے۔ جون 2025 کے اوائل میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں میں خریداروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 271.24 ارب روپے رہا، جو اپریل 2025 کے مقابلے میں 3.01 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال مئی 2024 کے مقابلے میں آٹو فنانسنگ میں 16.51 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستانی صارفین گاڑیوں کی خریداری میں مزید سرگرم ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس بڑھوتری کی بنیادی وجوہات میں شرح سود میں کمی، گاڑیوں کی بہتر دستیابی، بینکوں کی جانب سے پرکشش آفرز اور آسان اقساط پر گاڑیوں کی فراہمی شامل ہیں۔

اگر آپ نئی گاڑی لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یہ وقت انتہائی مناسب ہو سکتا ہے۔ موجودہ ماحول میں اقساط پر گاڑی حاصل کرنا پہلے سے زیادہ سہل ہو گیا ہے، جب کہ کئی بینک کم ڈاؤن پیمنٹ پر فنانسنگ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں