لندن۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مارچ 2023 میں پیش آیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کرکٹر پر ایک خاتون سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا۔ تاہم، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کھلاڑی کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا، اسی لیے وہ فی الحال کسی قسم کی رائے دینے سے قاصر ہیں۔
میڈیا رپورٹس اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے مذکورہ کھلاڑی کا نام منظر عام پر نہیں لایا گیا۔
ادھر متاثرہ خاتون کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کیس کو صحیح انداز میں نہیں چلا رہے، جس سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مالی معاوضے کی ضرورت نہیں، بلکہ ہم صرف اپنی بیٹی کے لیے انصاف چاہتے ہیں۔