لاہور۔نامور اداکارہ حرا مانی ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
ٹی وی اسکرین پر “دو بول”، “میرے پاس تم ہو”، “سن یارا”، “دل موم کا دیا”، “غلطی” اور “یوں تو ہے پیار بہت” جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے نام کمانے والی حرا مانی سوشل میڈیا پر بھی خاصی سرگرم رہتی ہیں اور مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکاری کے علاوہ، وہ گلوکاری اور ڈانس میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں اور اکثر ایسی ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں جن میں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر حرا مانی کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ’Pretty Little Baby‘ گانے پر لبوں سے ہم آہنگی (Lip Syncing) کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے گلابی رنگ کا کیژول ٹریک سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، جو بظاہر سائز میں قدرے تنگ معلوم ہوتا ہے۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور متعدد صارفین نے ان کے انداز کو “غیر مناسب” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: “یہ سب شہرت دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش ہے، جو ختم ہو چکی ہے۔”
دوسرے نے کہا: “ان آنٹیوں کو کیا ہو گیا ہے؟ اب ویوز کے لیے کچھ بھی کر گزرتی ہیں!”
ایک اور ناراض صارف نے سوال اٹھایا: “ایسی بھی کیا مجبوری تھی ویڈیو بنانے کی؟”