آئی فون 17 پرو میکس سے متعلق بڑی خبر!

اسلام آباد ۔ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس “آئی فون” کے 17ویں ورژن سے متعلق افواہیں زور پکڑتی جا رہی ہیں، اور تازہ ترین اطلاعات ایک بڑی تبدیلی کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس کو اس بار پہلی مرتبہ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو کہ اب تک کے تمام آئی فونز میں سب سے بڑی بیٹری ہوگی۔

یہ پیش رفت اس لحاظ سے اہم ہے کہ 5000mAh بیٹری اینڈرائیڈ فونز میں تو اب معمول کا حصہ بن چکی ہے، مگر ایپل نے اب تک اپنی پرو میکس سیریز میں بیٹری سائز کو ہمیشہ محدود رکھا ہے۔

اب تک، آئی فون 14 پرو میکس وہ واحد ماڈل ہے جس میں نسبتاً بڑی بیٹری شامل کی گئی تھی، جبکہ اس کے بعد کے ماڈلز میں بیٹری کے سائز میں صرف معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

اگر یہ افواہ درست ثابت ہوتی ہے تو آئی فون 17 پرو میکس بیٹری لائف کے حوالے سے ایک نمایاں پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان صارفین کے لیے جو فون کی طاقت اور دیرپا کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

مزید تکنیکی تفصیلات اور تصدیق شدہ معلومات ایپل کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں