آئی فون 17 پرو میکس ایپل کی تاریخ کا طاقتور ترین بیٹری والا فون

لندن۔ایپل کے آئی فون 17 پرو میکس میں ایسی غیر معمولی تبدیلی متوقع ہے جو کمپنی کے کسی بھی سابقہ ماڈل میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

ایک حالیہ لیک کے مطابق، آئی فون 17 پرو میکس ایپل کی تاریخ کا پہلا ایسا فون ہو گا جس میں انتہائی طاقتور بیٹری نصب کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نئے ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی جائے گی، جو ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں شامل کی گئی سب سے بڑی بیٹری ہوگی۔

اس سے قبل، آئی فون 16 پرو میکس میں 4685 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی گئی تھی، مگر اب پہلی بار ایپل اپنے صارفین کو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ہم پلہ بیٹری لائف فراہم کرنے جا رہا ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ زیادہ تر اینڈرائیڈ فونز میں 5000 ایم اے ایچ یا اس سے زیادہ بیٹری ہوتی ہے، جب کہ آئی فون صارفین طویل عرصے سے بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایت کرتے آئے ہیں۔ بیٹری بچانے کے لیے وہ مختلف پاور سیونگ فیچرز استعمال کرتے ہیں، لیکن اب بڑی بیٹری کی موجودگی میں وہ اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کر سکیں گے۔

توقع ہے کہ آئی فون 17 سیریز رواں سال ستمبر میں متعارف کرائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں