لاہور کی عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم

لاہور کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور پیٹرن انچیف عمران خان کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ حکم ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے میں دیا گیا۔ اس کیس کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو عدالت میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا کہا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ عمران خان کو 22 جولائی تک عدالت میں پیش کرنے کو یقینی بنائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ، سہیل رفیق نے کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے نام طلبی کا باقاعدہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کی کارروائی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی کو عدالت میں لایا جائے۔

عدالت نے طلبی کے ساتھ روبکار بھی جاری کر دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ ریس کورس میں عمران خان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں