پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیاں خاصی متحرک رہیں اور مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی، جس کی بدولت انڈیکس نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

کاروباری ہفتے کے اختتامی روز یعنی جمعہ کو حصص بازار نے 454 پوائنٹس کے مثبت آغاز کے ساتھ اپنی پیش رفت کا آغاز کیا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 1,34,236 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس کے بعد بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور انڈیکس میں مزید 669 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ نئی تاریخی بلندی 1,34,452 پوائنٹس تک جا پہنچی۔

یاد رہے کہ موجودہ ہفتے کا آغاز بھی شاندار تیزی کے ساتھ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں