ایک کپ کافی قبض کی شکایت سے بچا سکتی ہے: تحقیق

اسلام آباد ۔ایک حالیہ سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک کپ کافی پینے سے قبض جیسے تکلیف دہ مسئلے سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں 12 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، اور نتائج سے پتا چلا کہ صرف 100 ملی گرام کیفین — جو کہ تقریباً ایک کپ کافی میں پائی جاتی ہے — قبض ہونے کے امکانات کو 20 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

تاہم، محققین نے خبردار کیا کہ اگر روزانہ کیفین کی مقدار 204 ملی گرام یا اس سے زائد ہو جائے (یعنی تقریباً دو یا دو سے زیادہ کپ کافی)، تو اس کے برعکس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ 100 ملی گرام کیفین کی حد عبور کرنے کے بعد ہر اضافی کپ کافی قبض کے خطرے میں 6 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

ممکنہ وجہ کیفین کی ڈائیوریٹک (پیشاب آور) خصوصیات بتائی گئی ہیں، جس سے جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) ہو سکتی ہے، اور یہی کیفیت قبض کا ایک بڑا محرک بنتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر کیفین کے یہ منفی اثرات نظر نہیں آئے۔ اس عمر کے افراد میں کیفین کا زیادہ استعمال قبض کے خطرے کو کم کرنے سے وابستہ پایا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں