غیرقانونی بھرتیاں؛ چیئرمین پی اے آر سی، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار

اسلام آباد ۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن وِنگ اسلام آباد نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اُن پر غیر قانونی تقرریوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس کیس میں ایف آئی اے نے پی اے آر سی کے ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین نے 164 منظور شدہ آسامیاں ہونے کے باوجود 332 افراد کو خلافِ ضابطہ بھرتی کیا۔

ایف آئی اے نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں سینئر افسران کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ مقدمے میں مزید 17 افسران و ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار شدگان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں