آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کے باعث آئندہ 15 دنوں کے لیے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب ساڑھے اسلام آباد ۔6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل کی ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت پیٹرول 6 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے برعکس مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک سستا کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آئل انڈسٹری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا کو ارسال کر دی گئی ہے، جب کہ اوگرا یہ سمری کل حکومت کو بھیجے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں