کراچی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی، ہنڈرڈ انڈیکس اپنی بلند ترین سطح 138,000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 138,133 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام بھی مثبت رجحان پر ہوا تھا، جب مارکیٹ 440 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 136,379 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ امریکی کرنسی 6 پیسے کم ہو کر 284.96 روپے سے گھٹ کر 284.90 روپے پر آ گئی ہے۔











