امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان آنے کا امکان

اسلام آباد ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18 ستمبر کو بھارت میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے دوران پاکستان کا مختصر دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان کے پیش نظر انتظامی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر، بھارت میں کانفرنس میں شرکت کے بعد چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بیان دیا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صدر ٹرمپ پاکستان کا مختصر دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں