پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کے پی کو مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے نامزد کر دیا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لینے کا اختیار دے دیا۔

پشاور سے ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس سے سینیٹ انتخابات سے قبل پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق نے فیصلہ دیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ذمہ داری سونپی جائے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد نے یہ معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں اٹھایا تھا۔ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری نہ ہونے کے خلاف یہ درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی تھی، جو ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کو موصول ہوئی تھی۔

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ابرار سعید نے بتایا کہ یہ درخواست پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں سے تاحال حلف نہیں لیا گیا۔

درخواست میں عدالت سے گزارش کی گئی تھی کہ چیف جسٹس اس حوالے سے کسی مجاز شخصیت کو حلف لینے کے لیے مقرر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں