فتنۂ خوارج کی جانب سے ڈرون حملے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں بے گناہ پختون شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بھارت کی مالی معاونت اور پشت پناہی سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں فتنۂ خوارج کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے، اور ان کے جدید ہتھیاروں تک رسائی بھارتی فنڈنگ کا واضح ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سرپرستی کے نتیجے میں فتنۂ خوارج اب ڈرون حملوں کی صلاحیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ڈرون حملے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جن حملوں میں معصوم بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ الزام پاک فوج پر عائد کر دیا جاتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئے شامل شدہ قبائلی علاقوں میں فتنۂ خوارج کے ڈرون مارٹر حملے زیادہ تر معصوم پختون عوام کو متاثر کرتے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ انہیں ڈرون ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا تجربہ نہیں ہے۔
ان حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی آڑ میں سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
فتنۂ خوارج کے پاس موجود جدید اسلحہ بھارتی خفیہ ادارے “را” کی مکمل معاونت کا ثبوت ہے، جبکہ گرفتار دہشت گردوں سے یہ انکشاف بھی سامنے آ چکا ہے کہ انہیں بھارت کی مالی امداد اور افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔
بھارت، افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔ یہ تمام شواہد اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ ڈرون حملے پاک فوج کی جانب سے نہیں بلکہ خود فتنۂ خوارج کی کارستانی ہیں۔
ان کارروائیوں میں فتنۂ خوارج کو بھارتی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ افغان عبوری حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔











