ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔
یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں بلکہ کے-الیکٹرک پر بھی لاگو ہوگی۔
نیپرا 4 اگست کو سی پی پی اے کی اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا۔ اگر ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی گئی تو فی یونٹ رعایت 2 روپے 10 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔
نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی یا کسی قسم کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔











