نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ زیر غور نہیں۔
نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات اور ٹیلیفونک گفتگو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کو یہ پیغام دیا کہ خطے میں پائیدار امن کا راستہ صرف بامقصد مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی امور اور ٹیرف سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے، جن پر آئندہ دو سے تین دن میں معاہدہ متوقع ہے۔
اسحاق ڈار نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی تسلط کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔











