وزیراعظم کا پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدے پر صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے مابین تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں کلیدی قیادت فراہم کی۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ یہ معاہدہ گزشتہ شب واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے درمیان کامیابی کے ساتھ طے پایا، جو دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نمایاں سنگِ میل قرار دیا جا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ مستقبل میں ہمارے پرانے دوستانہ روابط کو نئی جہت بھی دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں