انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سپریٹنڈنٹ جیل کو رہائی کا مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوراً رہا کیا جائے۔

یہ رہائی کا حکم راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں جاری کیا گیا، جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے دستخط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں