مسلم لیگ (ن) کا رانا ثنااللہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثنااللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں