اسلام آباد ۔سپریم کورٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت سے متعلق 8 درخواستوں کی سماعت کل تک مؤخر کر دی گئی۔
عمران خان کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میان گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی جانب سے جمع کروائی گئی بعض دستاویزات وہ ملاحظہ نہیں کر سکے، لہٰذا بہتر ہوگا کہ کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی جائے تاکہ تمام فریقین کو مؤقف پیش کرنے کا موقع مل سکے۔











