فیفا ورلڈکپ: کیپ وردے نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بناکر تاریخ رقم کردی

کیپ وردے نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی پہلی ہی شرکت کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔
گروپ ایچ کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے باوجود کیپ وردے نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کیپ وردے نے گروپ مرحلے کا اختتام تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ اس نے دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن یوراگوئے اور 2034 ورلڈکپ کے میزبان سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں