اسلام آباد: سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کے صدر وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی قوانین اور علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس کا مکمل احترام اور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ چین کو بھی اس معاہدے کا حصہ بنایا جائے تاکہ اسے سہ فریقی فریم ورک کی شکل دی جا سکے۔
سیمینار سے خطاب میں ان کا کہناتھا کہ گزشتہ سال جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا پانی روکنے کی بات کی تھی تو انہوں نے بھارتی ٹیلی وژن چینلز کو دیئے گئے انٹرویوز میں اس موقف کی کھل کر مخالفت کی تھی اوربھارت کو اس راستے پر نہ چلنے کا مشورہ دیا تھا۔











