کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ طریقہ دریافت کیا ہے۔ انھوں نے مُعدے میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مخصوص مالیکیول D-lactate پر توجہ مرکوز کی، جو کہ خون میں شامل ہو کر جگر میں گلوکوز اور چربی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور یوں انسولین مزاحمت، ہائی شوگر اور جگر میں سوزش جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔

اس نئے طریقے کو Gut substrate trap کا نام دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے D-lactate کو جذب ہونے سے پہلے ہی مخصوص ’جال‘ کے ذریعے پکڑنے کے لیے ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا ہے۔ جو ڈی لیکٹیٹ کو خون میں جانے سے پہلے ہی پکڑ کر ختم کردے گا۔

اس طریقے میں ماہرین نے پایا کہ بلڈ شوگر نمایاں حد تک کم ہوگئی، انسولین کی کارکردگی (sensitivity) بہتر ہوئی اور جگر کی سوزش اور fibrosis کم ہوگئی جبکہ وزن یا خوراک میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں