وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلیے چین روانہ

وزیراعظم شہباز شریف چین کے تاریخی دورے پر روانہ ہو گئے، جہاں وہ ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔

روانگی سے قبل سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25 ویں سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہ بیجنگ میں فاشزم پر دوسری جنگِ عظیم میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ چین کے ساتھ پاکستان کی ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی مثالی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں