گجرات:506 ملی میٹر بارش، شہر ڈوب گیا، نالے بپھر گئے، درجنوں دیہات زیر آب

اسلام آباد۔مون سون کا زور دار سپیل، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے شہر کے بیشتر حصے کو ڈبو دیا۔

اربن فلڈنگ سے ہر طرف پانی ہی پانی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان تباہ ہوگیا، موسلا دھار بارش سے برساتی نالے بھی بپھر گئے، درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

شکر گڑھ اور ظفروال میں بھی بادل برس پڑے، نشیبی علاقے ڈوب گئے، ایبٹ آباد میں شدید بارش ہوئی، سیلابی ریلے سے لورا ندی کا پل بہہ گیا، متعدد دیہات کا رابطہ کٹ گیا۔

پنجاب میں 5 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی، سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان بڑھ گیا، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے تجاوز کر گئی، سپیل ویز کھول دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں