پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی غیر معمولی بلندی پر جا پہنچا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نیا سنگِ میل عبور کیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور شمولیت اور مثبت کاروباری رجحان کے باعث انڈیکس میں 691 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مسلسل بہتری دیکھنے کو ملی اور انڈیکس میں مزید 1274 اور 1692 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار 969 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی، جبکہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مزید تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں طور پر بحال نظر آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں