ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کا ٹاس پاکستان کے حق میں رہا جس پر کپتان سلمان علی آغا نے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور امید ہے کہ بھارت کو ایک اچھا ہدف دیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 2014 سے اب تک کھیلے گئے آخری آٹھ میچز میں سے سات میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم نے فتح حاصل کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے اور تینوں میں ہی پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی۔
پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹ اور ایشیا کپ 2022 میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔











