وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف قطر کے دارالحکومت دوحا کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم آج دوحا میں ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس قطر پر اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے پس منظر میں بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کا حصہ ہیں۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور قطر سمیت خطے کی دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں