محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر سے ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے، جس کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ماہرین کے مطابق رواں سال ڈینگی کے سب سے زیادہ پھیلاؤ کا اندیشہ موجود ہے۔ ڈینگی مچھر زیادہ تر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے قبل سرگرم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت، 60 فیصد نمی اور 27 ملی میٹر بارش ڈینگی کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھڑا پانی مچھر کی افزائش کے لیے انتہائی خطرناک تصور کیا جا رہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں