آئی سی سی نے سوریا کمار اور حارث رؤف پر جرمانہ عائد کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو، قومی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بیٹر صاحبزادہ فرحان کے کیسز پر فیصلہ سنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے سیاسی بیان بازی پر سوریاکمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، جب کہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی اتنی ہی رقم بطور جرمانہ دینا ہوگی۔ دوسری جانب صاحبزادہ فرحان کو باضابطہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو شکایت درج کرائی تھی جس پر انہیں طلب کیا گیا تھا۔ اسی طرح بھارتی بورڈ کی جانب سے جمعہ کو دائر کی گئی شکایت کے بعد حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کو بھی سماعت کے لیے پیش ہونا پڑا۔

سماعت میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی جنہوں نے دونوں پاکستانی کھلاڑیوں سے متعدد سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا جشن کسی سیاسی پیغام کے لیے نہیں تھا بلکہ یہ صرف پشتون ثقافت کا حصہ ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے وضاحت دی کہ انہوں نے کسی سیاسی اشارے کی نیت نہیں رکھی۔ تاہم میچ ریفری نے ان کے مؤقف کو قبول نہ کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں