جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کے سوال کا دوٹوک جواب دے دیا۔

اجلاس کے ہال سے باہر جاتے ہوئے ایک بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے وزیراعظم سے سرحد پار دہشت گردی سے متعلق سوال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف رکے اور فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کی جانے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں