کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن مارکیٹ کا آغاز 940 پوائنٹس اضافے سے ہوا اور انڈیکس 1,64,787 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے سبب تیزی مزید بڑھی اور انڈیکس 1,296 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ریکارڈ سطح 1,65,144 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے نتیجے میں انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔











