اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی — پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک بار پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 790 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 166,283 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ یہ سطح اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ دو روز سے مارکیٹ میں جاری تیزی کا رجحان آج بھی غالب رہا، سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد اور خریداری میں اضافے کے باعث کاروباری لین دین میں نمایاں تیزی دیکھنے کو ملی۔

ایک روز قبل بھی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے دوران انڈیکس نے 164 ہزار، 165 ہزار اور 166 ہزار پوائنٹس کی تین نئی بلند ترین سطحیں عبور کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں