اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور 6-0 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی قیادت اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے جس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑے گا۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ معرکہ حق میں بھاری ناکامی نے وہاں کے عوامی اعتماد کو مودی سرکار کے خلاف زبردست محاذ کی شکل دے دیا ہے۔ وہ اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پارہے لہٰذا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دھمکی نما بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پر قائم ہے اور اس کے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ انہوں نے دعائے خیر کے انداز میں کہا کہ اگر جارحیت ہوئی تو بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دب جائے گا ان شاء اللہ اللہ اکبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں