مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ؛ دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی قید سے رہائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے بھرپور تعاون کی بدولت اُمید ہے کہ یہ معاملہ آنے والے چند روز میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اردن کی حکومت کے بے مثال تعاون اور مخلصانہ معاونت پر دلی شکر گزار ہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی سے وابستہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غزہ کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے۔ اسرائیلی فورسز نے قافلے پر کارروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔

قافلے کے بیشتر شرکاء کو رہا کر دیا گیا ہے، تاہم مشتاق احمد اور چند دیگر افراد تاحال اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں