اسلام آباد ۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی عرفان صدیقی انتقال کر گئے ۔وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید علیل تھے اور نجی ہسپتال میں داخل تھے جہاں رات گئے وہ انتقال کر گئے ۔عرفان صدیقی کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے تھا ۔وہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے انتہائی بااعتماداور قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے ۔عرفان صدیقی کالم نگار اور لکھاری بھی تھے ۔نواز شریف کے بطور وزیر اعظم قوم سے خطاب اور عوامی جلسوں سے خطاب کی تقاریر عرفان صدیقی تحریر کیا کرتے تھے ۔ان کے انتقال پر نہ صرف مسلم لیگ (ن) بلکہ پورے ملک کے لئے ایک افسردہ خبر ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف ،صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔











