اسلام آباد خودکش دھماکا: حملہ آور بذریعہ آن لائن بائیک سروس 200 روپے میں کچہری پہنچا

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے حملہ آور کے کچہری تک پہنچنے کا پورا طریقہ معلوم کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور محض 200 روپے میں کچہری تک پہنچا۔ اسے وہاں تک لانے والے موٹرسائیکل سوار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور گولڑہ موڑ سے جی الیون کچہری تک ایک آن لائن بائیک سروس کے ذریعے آیا تھا، اور رائیڈر نے 200 روپے کرایہ وصول کیا۔
پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے یہ بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ حملہ آور گولڑہ موڑ تک کہاں سے اور کیسے پہنچا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر ہونے والے اس خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں