27 ویں ترمیم کی اضافی شقیں سینیٹ سے منظور

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہونے والے ایوانِ بالا کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم کی اضافی شقوں کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بل کی حتمی منظوری کے لیے تحریک پیش کی، جس کے بعد ایوان نے شق وار منظوری دی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ تقسیم کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں 64 اراکین نے ترامیم کے حق میں جبکہ 4 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس طرح سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم میں شامل اضافی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے چار سینیٹرز نے ترمیم کے خلاف ووٹ دیا، جب کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ ڈال کر حکومت کی حمایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں