عمران خان سے 29 روز بعد بہن کی ملاقات، ذہنی ٹارچر کا الزام

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمیٰ خان کی 29 روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور انکشاف کیا کہ انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر عظمی خان اکیلی گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو خصوصی گاڑی میں ناکہ سے گاڑی پر جیل لے جایا گیا۔

جیل حکام نے 29 روز بعد بانی سے ملاقاتیں بحال کی ہیں تاہم علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو اجازت نہیں مل سکی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ جیل کی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، ملاقات کی اجازت ملنے پر کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

ملاقات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کی گئی جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کروادیا گیا۔

پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی۔ فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے جبکہ علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں