صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشان پاکستان سے نواز دیا اور دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایوان صدر میں خصوصی اعزازی تقریب منعقد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو نشان پاکستان عطا کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔

انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر پاکستان اور انڈونیشیا کے صدر نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور دیرینہ خیرسگالی پر مکمل اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں