پردے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، بھارتی وزیر اعلیٰ سے معافی کا مطالبہ

پاکستان نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے خاتون کے حجاب اور نقاب کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خاں لغاری نے بھارت میں خاتون کے حجاب کی بے حرمتی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نصرت پروین کی سرِ عام تضحیک انسانی وقار اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، ایک خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانا ناقابلِ قبول اور افسوسناک عمل ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ اس واقعے کو مذاق سمجھنا قابل افسوس ہے، بھارت میں مسلم خواتین کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے، ڈاکٹر نصرت پروین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ غیر مشروط معافی مانگیں۔ اویس لغاری نے کہا کہ مذہبی آزادی کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں