اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس جہانگیری ڈگری تنازع کیس کی سماعت ہوئی، وکلا کے دلائل سن کر ججز چیمبر میں روانہ ہوگئے، بیرسٹر صلاح الدین ، اکرم شیخ ، راجہ علیم عباسی و دیگر نے دلائل دیے۔
درخواست گزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، بیرسٹر صلاح الدین نے دو درخواستوں پر اکرم شیخ نے ایک درخواست پر دلائل دیے۔
چیف جسٹس نے بیرسٹر صلاح الدین سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ابھی جواب جمع نہیں کرایا ؟بیرسٹر صلاح الدین نے جواب دیا کہ کل تین بجے ایچ ای سی کا ریکارڈ ہمیں ملا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا یہاں کیوں نہیں کرا رہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔