سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، 73 افراد تاحال لاپتا، ریسکیو اہلکار عمارت میں داخل

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ پر بالآخر 36 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پا لیا گیا ہے، آتشزدگی کے باعث عمارت کے دو حصے منہدم ہوگئے، اب تک دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ریسکیو اہلکار 40 گھنٹوں بعد گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہوگئے اور موجود افراد کی تلاش میں آپریشن شروع کر دیا گیا۔ گل پلازہ میں اندھیرا ہونے کے باعث ریسکیو اہلکار ٹارچ کے ذریعے عمارت میں موجود شہریوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

گل پلازہ عمارت سے ایدھی رضاکاروں نے مزید دو لاشیں نکال لیں جنہیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اب تک مرنے والوں میں ایک خاتون اور دیگر تمام مرد ہیں، آپریشن کے دوران لاشیں نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں